16 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کی وزارت داخلہ نے کراچی میں طالبان کے دہشتگردانہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزارت داخلہ نے صوبہ سندھ کے حکام کو ایک خط میں کہا ہے کہ طالبان نے کراچی میں بم دھماکوں اور دہشتگردانہ کاروائيوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔پاکستانی وزار داخلہ میں کرائسس مینٹجمینٹ سل نے ایک بیان میں کہا ہےکہ کالعدم دہشتگرد تنظیم المنصور نےجو طالبان سےوابستہ ہے کراچی میں فوجی اڈوں، سکیوریٹی اداروں، اور حکومت کے حساس مراکز پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ یہ دہشتگردگروہ سندھ کے دیگر علاقوں پر بھی حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔صوبہ سندھ کی حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کی وارننگ موصول ہونےکےبعد سکوریٹی ہائي الرٹ کردیا ہے اور کراچی نیز دیگر مقامات پر سکیوریٹی بڑھادی ہے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گذشتہ برس سے دہشتگردانہ کاروائياں ہورہی ہیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

.....

/169